جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی مکمل

جمعه 01 مارچ 2024ء

سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف شکایات کا معاملہ، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس ریٹائرڈ مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی مکمل کرلی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کی جانب سے لکھا گیا ایک خط ملا ہے، خط میں کہا گیا ہے مظاہر نقوی کونسل کی کارروائی میں شریک نہیں ہونگے ہم نے متعدد بار مظاہر نقوی کو گواہان پر جرح کا موقع دیا لیکن وہ نہیں آئے، یاد رہے ہم نے جسٹس ریٹائرڈ نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا،کونسل کی کارروائی میں گواہ زاہد رفیق نے زمین کی خریدوفروخت سے وابستہ شخص راجہ صفدر کے حوالے سے دستاویزات فراہم کیں اور کہا مظاہر نقوی کےلندن قیام کا ہم نےکوئی انتظام نہیں کیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا 10 ہزار پاؤنڈ ادائیگی کا بھی سنا تھا،زاہد رفیق نے جواب دیا ایسی کوئی بات ہمارے ریکارڈ میں نہیں، 5 ہزار پاونڈ ادا کئے گئے تھے،چیئرمین کونسل قاضی فائز عیسیٰ نے زاہد رفیق سے استفسار کیا کہ کیا آپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی آڈٹ رپورٹ لائے ہیں؟زاہد رفیق نے جواب دیا آڈٹ رپورٹ نہیں لایا، ادا کردہ رقوم آڈٹ رپورٹ سے عیاں نہیں ہوتی، چیف جسٹس نے کہا آپکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے،آپ پر کوئی دباؤ تو نہیں ہے؟زاہد رفیق نے جواب دیا مجھ پر کوئی دباؤ نہیں ہے، چیف جسٹس نے کہا آئندہ احتیاط کیجیے گا ورنہ آپ الجھ جائیں گے،کہیں ایسا نہ ہو ٹیکس والے آپکے پیچھے پڑجائیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کی جانب سے لکھا گیا ایک خط ہمیں موصول ہوا ہے، خط میں کہا گیا ہے مظاہر نقوی کونسل کی کارروائی میں شریک نہیں ہونگے،اس کا مطلب ہے مظاہر نقوی کے علم میں ہے کونسل کارروائی چلا رہی ہے، ہم نے متعدد بار مظاہر نقوی کو گواہان پر جرح کا موقع دیا لیکن وہ نہیں آئے، ہم کسی کو لازمی جرح کرنے کیلئے نہیں کہہ سکتے، یاد رہے ہم نے جسٹس ریٹائرڈ نقوی کی درخواست پر کارروائی پبلک کی،اس معاملے کو ایک سال سے زیادہ ہوچکا ہے،کیا ہم مظاہر نقوی کو نوٹس بھی کرسکتے ہیں؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے جواب دیا کونسل کو نوٹس دینے کی ضرورت نہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا تمام گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوگئے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا تمام گواہان کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا چلیں آپکا کام ختم ہمارا کام شروع، سپریم جوڈیشل کونسل نے کارروائی مکمل کرلی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔