سینیٹ میں نو نشستیں خالی،پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا

جمعرات 29 فروری 2024ء

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات،آٹھ سینیٹرز بھی کامیاب،سینیٹ میں خالی نشستوں کا معاملہ پاکستان پیپلز پارٹی نے چیف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے،کہ حالیہ انتخابات میں آٹھ سینیٹرز کی کامیابی کے بعد سینیٹ کی آٹھ نشستیں خالی ہوئی ہیں جبکہ ایک نشست نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں خط میں کہا گیا ہے کہ ایک سو چار کے ایوان میں نو نشستیں خالی ہیں جن پر فوری انتخاب کرانا لازمی ہے تاکہ ایوان مکمل ہو سکے،اسلئے الیکشن کمیشن فوری اقدامات کرے واضح رہے کہ حالیہ انتخابات میں جو آٹھ سینیٹرز کامیاب ہوئے ہیں ان میں یوسف رضا گیلانی،عبدالغفور حیدری،،نثار کھوڑو،جام مہتاب،سرفراز بگٹی،صادق سنجرانی،پرنس عمر اور نزہت صادق شامل ہیں




``
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان برگر کی قیمت سات سو ڈالر
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا