سعودی عرب نے یورو 5 کے نام سے نیا ایندھن متعارف کرادیا

بدھ 28 فروری 2024ء

سعودی عرب نے یورو 5 کے نام نے ماحول دوست پٹرول اور ڈیزل مارکیٹ میں متعارف کرادیا سعودی وزارت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 2 نئے ایندھن پہلے کی طرح ٹرانسپورٹ کے تمام ذرائع کے لیے قابلِ استعمال ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارتِ توانائی نے منگل کو ملک کی تمام مارکیٹوں میں یورو 5 کلین پیٹرول اور ڈیزل کے اجراء اور مارکیٹ میں پہلے سے موجود پیٹرول اور ڈیزل کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ سعودی حکام کے مطابق نئے ایندھن انتہائی موثر، کم دھوئیں کے اخراج اور ماحول کے تحفظ کے لیے معاون ہیں۔ اس اقدام سے گاڑیاں بنانے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ وہ سعودی عرب میں جدید ترین توانائی کی بچت والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجیز متعارف کرائیں،جبکہ یورو 5 ایندھن کا استعمال ماحولیاتی آلودگی میں بہت بڑی حد تک کمی لائے گا




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے گدھا بازیاب،چور گرفتار
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔