عامر ڈوگر سپیکر قومی اسمبلی اور جنید خان ڈپٹی سپیکر کےلئے پی ٹی آئی کے امیدوار نامزد

منگل 27 فروری 2024ء

پاکستان تحریک انصاف نےقومی اسمبلی میں عامر ڈوگر کو اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے جنید خان کو امیدوار نامزد کر دیا راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، وہ پُراعتماد ہیں، الیکشن میں دھاندلی نہیں دھاندلہ ہوا ہے۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یک جنبش قلم سے ہماری نشستوں پر ضرب لگا دی گئی، دو مارچ کو پورے پاکستان میں دیگر جماعتوں کے ساتھ احتجاج کریں گے، عوام کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ کل بھی لودھراں میں ہماری سیٹ پر شب خون مارا گیا، ہم عدالتوں اور اسمبلیوں میں بھی احتجاج کریں گے، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مینڈیٹ دیا ہےہماری لڑائی حق اور سچ کی لڑائی ہے، ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟