ہری پور سے ریسکیو کئے گئے چیتے کے بچوں کے کیا نام رکھے گئے،تفصیلات حاضر

منگل 27 فروری 2024ء

ہری پور ،جبری سے ریسکیو کئے گئے چیتے کے 2 بچوں کے نام نیلو اور سلطان رکھ دیئے گئے اسلام آباد میں وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن رینا سعید نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو آگاہ کیا کہ ایک نر چیتا ہے جس کا نام سلطان رکھا گیا ہے، جبکہ مادہ چیتے کا نام نیلو رکھا گیا ہے، دونوں بچوں کی عمر 2 ماہ ہے۔ رینا سعید کا کہنا تھا کہ ان چیتے کے بچوں کی ماں لاپتہ ہے، اس حوالے سے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چیتے کے بچوں کی ماں کو مار دیا گیا ہے۔جبکہ کے پی وائلڈ لائف کی درخواست پر چیتے کے بچوں کو اسلام آباد وائلڈ لائف ریسکیو اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی چیئرپرسن نے مزید نے مزید کہا کہ چیتے کے بچوں کا طبی معائنہ مکمل ہو چکا ہے، رینا سعید کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایم بی پاکستان کے مطابق چیتے کی نسل پاکستان میں خطرے سے دو چار ہے، اسلام آباد وائلڈ لائف چیتوں کی نگہداشت کے لیے غیر معمولی اقدامات کرے گی




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟