مرتضی بھٹو قتل کیس،چار ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 26 فروری 2024ء

سندھ ہائی کورٹ نے میر مرتضیٰ بھٹو قتل کیس کے ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران ملزمان چار ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے سندھ ہائی کورٹ نے عدم پیشی پر چاروں ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جن ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ان میں غلام مصطفیٰ، گلزار احمد، ظفر احمد اور اصغر میمن شامل ہیں۔جبکہ عدالت نے سابق پولیس افسر واجد درانی و دیگر کو حاضری سے استثنیٰ دینے سے انکار کر دیا۔ دوسر ی جانب سابق پولیس چیف شاہد حیات مرحوم کے بھائی نے اپیل کی پیروی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔عدالت نے شاہد حیات مرحوم کے بھائی کی درخواست منظور کر لی۔ سماعت کے دوران وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ کیس میں نامزد شاہد حیات، شبیر احمد قائم خانی، آغا محمد جمیل اور مسعود شریف کا انتقال ہو چکا ہے۔ جس پرعدالت نے متعلقہ ایس ایچ اوز کو ملزمان کے انتقال کی تصدیقی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سابق پولیس افسر شعیب سڈل کو سپریم کورٹ سے الیکشن کمیشن کا اسائنمنٹ ملا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوئے۔مقدمے میں نامزد چیئرمین نیکٹا رائے طاہر اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہو گئے۔ عدالتِ عالیہ کے جسٹس نعمت اللّٰہ پھلپوٹو نے کہا کہ اپیلیں 2010ء سے زیرِ سماعت ہیں، جنہیں جلد نمٹانا چاہتے ہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں سرکار اور مرتضیٰ بھٹو کے ملازم نور محمد نے اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ گدھا بازیاب،چور گرفتار انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا