سیکیورٹی وجوہات،بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا جا سکتا،رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع

جمعرات 22 فروری 2024ء

سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے سے انکار کردیا،رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سپرینٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل نہیں کیا جا سکتا،اڈیالہ جیل میں پہلے ہی 250 سے زائد خواتین قید ہیں اور جگہ کم ہے جس کی بناء پر منتقلی مشکل ہے واضح رہے بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کےلئے رجوع کیا تھا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اور چیف کمشنر اسلام آباد سے رپورٹ طلب کی تھی چیف کمشنر نے آج ہونے والی سماعت میں جواب جمع کرانے کےلئے مہلت طلب کی ہے،جس پر عدالت سماعت دو ہفتے کےلئے ملتوی کردی




``
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی