چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والا شخص گرفتار

جمعرات 22 فروری 2024ء

چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز کیمپین چلانے والا شخص گرفتار،مہم میں شامل دیگر افراد کی شناخت کا عمل جاری،تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ذرائع کے مطابق ۲۰ فروری کو عبدالواسع نامی شخص جو پینڈورا، راولپنڈی کا رہائشی ہے، نے چیف جسٹس کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا،عبدالواسع نے ایکس پر چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں اور کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں بھی حصہ لیا، چیف جسٹس کے خلاف کمپیئن شروع ہونے پرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کاروائی کرتے ہُوئے عبدالواسع کو حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے خلاف سوشل میڈیاکیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، باقی ملوث افراد کی نشان دہی کے بعد ایسے تمام لوگ جو اِس مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لے رہے ہیں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے،




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں