پاکستان کو پانچ سال میں سود سے پاک کرسکتے ہین،وزیر خزانہ اسحق ڈار کا دعویٰ

بدھ 30 نومبر 2022ء

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کو پانچ سال مٰن سود سے پاک کرنے کا دعویٰ کر دیا،کہتے ہیں ملک میں اسلامی بینکنگ اثاثے سات ٹریلین سے تجاوز کر چکے ہیں۔ کراچی میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شرعی عدالت کے حرم سود سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسلامی بینکاری نظام کے حوالے سے آج ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں 2018 میں کھڑے تھے، اگر ہم خلوص نیت سے صرف اللہ کی رضا کے لیے فیصلہ کریں تو 5 سالوں میں ملک سے سود کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اسلامی بینکاری 20 سے 21 فیصد ہو چکی ہے اور اسلامی بینکنگ کے اثاثے 7 ٹریلین روپے کی سطح پر ہیں، اسلامی بینکنگ کی پراڈکٹس کو سستا کرنا ہو گا، میوچل فنڈز اور انشورنس کو اسلامی بنیاد پر لانا ہو گا، اسلامک بینکوں کو کنونشل بینکوں سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جو واپس لے لی گئیں، اسلامی بنکاری کے لیے اسٹیٹ بینک کام کرے گا، سیمینار کی قرار دادیں وزیراعظم کے ساتھ بھی شیئر کروں گا،وفاقی وزیر کا کہنا تھا پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ اور بجٹ خسارے کا بھی سامنا ہے، ہم آمدنی سے زیادہ خرچہ کرنے کے عادی بن چکے ہیں، ہمیں آمدنی بڑھانی ہوگی اور خرچوں کوکم کرنا ہوگا۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا