جج کے ریٹائرڈ یا مستعفی ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی ختم نہیں ہوگی،سپریم کورٹ

بدھ 21 فروری 2024ء

سپریم کورٹ آف پاکستان کا بڑا فیصلہ، ریٹائرڈ ججوں کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) کی کارروائی مستعفی یا ریٹائر ہونے پر نہیں رکے گی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 1-4 کی اکثریت سے فیصلہ سنایا اور وفاقی حکومت و دیگر کی اپیلیں منظور کرلیں۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں جسٹس حسن اظہر رضوی نے اختلاف کیا، اختلاف صرف اپیل زائد المیعاد ہونے کی حد تک ہے۔ مختصر فیصلے میں جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اپیلیں جزوی طور پر منظور کرلیں، تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جج کے خلاف ایک بار کارروائی شروع ہو جائے تو جج کے استعفے سے کارروائی ختم نہیں ہو گی۔عدالت عظمیٰ نے مختصر فیصلے میں مزید کہا کہ مستعفی جج کے خلاف کارروائی جاری رکھنا جوڈیشل کونسل کا اختیار ہوگا، وفاقی حکومت کی اپیل جزوی طور پر منظور کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عافیہ شہر بانو کیس میں فیصلہ دیا تھا کہ آرٹیکل 209 کی کارروائی ریٹائرڈ جج کے خلاف نہیں ہوسکتی۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟
برگر کی قیمت سات سو ڈالر کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام