ملک کو امن،یکجہتی،سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے ،حافظ طاہر اشرفی

بدھ 21 فروری 2024ء

چيئرمين پاكستان علما كونسل حافظ طاہر اشرفى نے کہا ہے کہ 76 سال گزر چکے لیکن پاکستان اصل میثاق پر نہیں پہنچ سکا۔ملک کو امن ،یکہجتی اور استحکام کی ضرورت ہے اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان لا الہ الااللہ کے نام پر قائم ہوا، قائد اعظم سے ملک کا منشور پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 1300 سال پہلے طے ہو چکا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھاکہ نظام عدل کے قیام کے لیے پاکستان کا قیام ہوا تھا، پاکستان کو اس وقت امن، محبت، یکجہتی سمیت سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، یہاں معاشی اور سیاسی استحکام ہو گا تو خوشحالی آئے گی۔




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ گدھا بازیاب،چور گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا