اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

منگل 20 فروری 2024ء

شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی غیر قانونی گرفتاری پر ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ،چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان کو حکم جاری کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں ہیں انہیں گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جائے ۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ، شہریار آفریدی کو عدالتی احکامات کے خلاف گرفتار کرنے، دوبارہ ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے عمرہ پر جانا ہے، ان کی والدہ نے بتایا تھا کہ عرفان نواز میمن اسی لیے ابھی خیر پور میں ہیں۔ وکیل شاہ خاور نے عدالت کو بتایا کہ عرفان نواز میمن کو والدہ نے حکم دیا تھا کہ عمرہ ادائیگی کے لیے جانا ہے، والدہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر عمرہ ادائیگی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ جسٹس بابر ستار نے اسفتسار کیا کہ اس عدالت کو آگاہ کیے بغیر روانہ ہو گئے؟ جس پر وکیل شاہ خاور نے جواب دیا، ’جی والدہ کا حکم تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔ عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز اور آئی جی اسلام آباد کو حکم دیا کہ ڈی سی اسلام آباد جہاں بھی ملیں، انہیں گرفتار کرکے پیش کریں۔ واضع رہے کہ 16 اگست 2023 کو ہائی کورٹ نے دوران سماعت دونوں رہنماوں کی گرفتاری کا آرڈر معطل کیا تھا۔اور انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ بعد ازاں سات ستمبر 2023 کو ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور 3 دیگر افسران پر شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت طویل حراست سے متعلق کیس میں توہین عدالت کی فرد جرم عائد کردی تھی۔ عدالت نے 24 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس میں گزشتہ برس مئی سے ستمبر تک جاری کیے گئے تمام ایم پی او آرڈرز کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔اس کے علاوہ اکتوبر 2023 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کیے ۔۔۔معاملہ وزیر اعظم آفس اور وزارت داخلہ تک بھی گیا ۔لیکن الیکشن کمیشن کے حکم پر بھی عمل درامد نہ ہوسکا تھا۔۔۔۔




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان گدھا بازیاب،چور گرفتار