ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے تینوں قومی اسمبلی کے حلقوں سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکشن معطل کردیئے

پیر 19 فروری 2024ء

اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن معطل کر دیااسلام آباد ہائیکورٹ کےدو رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کو درخواستوں کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی ۔۔۔ اسلام آباد کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کے خلاف شعیب شاہین اور علی بخاری کی انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر سماعت نے کی دوران سماعت وکیل شعیب شاہین نے عدالت کو بتایاہمیں تقریباً 380 فارم 45 اسی رات مل گئے تھے،میرا ووٹ طارق فضل کو جبکہ طارق فضل کا ووٹ مجھے ڈال رہے تھے،میں بمشکل ریٹرننگ افسر کے پاس پہنچا اور کہا کہ اگر غلطی ہے تو اسے درست کر لیں، ریٹرننگ افسر نے دبے لفظوں میں مجھے کہا کہ یہاں سے چلے جاؤ ورنہ نکال دینگے،رات ایک بجے تک فارم 45 جاری نہیں کیا جا رہا تھا تو ہم نے دھرنا دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیےکیا فارم 45 پر ریٹرننگ افسر کے دستخط موجود ہیں؟ وکیل نےُبتایاجی، فارم 45 پر ریٹرننگ افسر کے دستخط موجود ہیں،ہم نے پہلے ریٹرننگ افسر اور پھر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو درخواست دی ریٹرننگ افسر نے فارم 48 تمام امیدواروں کی موجودگی میں تیار کرنا ہوتا ہے ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کی بنیاد پر کہا کہ اب کانسالیڈیشن نہیں ہو گی،ہمارے حلقوں کے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشنز واپس نہیں لیے گئے، وکیل الیکشن کمئشن بولے استدعا ہے کہ نوٹفکیشن معطل نہ کریںعدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم الیکشن کمیشن کو درخواستوں پر سماعت سے نہیں روک رہےالیلشن کمیشن میرٹ پر ان کر فیصلہ دے وکیل عامر مغل بولےمیرے حلقے کے کل 343 پولنگ سٹیشنز ہیں جن کے نتائج کے مطابق میں لیڈ کررہا تھا،فارم 45 کے مطابق میرے ووٹ 85 ہزار 224 جبکہ مدمقابل امیدوار انجم عقیل کے ووٹ 43 ہزار 604 ہیں،فارم 47 کے مطابق میرے ووٹ 44 ہزار 317 جبکہ انجم عقیل کے ووٹ 51 ہزار 958 دکھائے گئے، دلائل سننے کے بعد عدالت نے طارق فضل چوہدری۔ خرم نواز اورانجم عقیل خان کی کامیابئ کے نوٹیفکیشن معطل کر دیے۔




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟