پی کے 40 ،ووٹوں کی دوبارہ گنتی،مسلم لیگ ن کے سردار شاہجہان یوسف کامیاب

پیر 19 فروری 2024ء

خیبر پختونخواہ کے صوبائی حلقے پی کے 40 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل،مسلم لیگ ن کے سردار شاہجہان یوسف کامیاب قرار،فارم 47 جاری کردیا گیا تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کی صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 40 میں 173 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی مکمل کرلی گئی۔جس کے بعد مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہان یوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔ پی کے 40 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے درخواست پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے دی تھی گنتی مکمل ہونے کے بعد پی کے 40 کا فارم 47 جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سردار شاہ جہان یوسف نے 43014 جبکہ شکور لغمانی نے 42918 ووٹ حاصل کیے




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد گدھا بازیاب،چور گرفتار برگر کی قیمت سات سو ڈالر بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی