کمشنر راولپنڈی مستعفی،انتخابات میں دھاندلی کے الزامات ،الیکشن کمیشن کی تردید

هفته 17 فروری 2024ء

انتخابات کے نتائج میں مبینہ دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ عہدے سے مستعفی،پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں نیوز کانفرنس کے دوران کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ ہم نے پچاس پچاس ہزار کی لیڈ میں تبدیل کردیا،راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی نتائج میں ناانصافی کی گئی ہے جس کی زمہ داری قبل کرتا ہوں ،مجھےراولپنڈی کے کچہری چوک میں پھانسی دی جائے میں اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ میں خود کشی کی کوشش کی لیکن پھر سوچا کہ حقائق عوام کے سامنے رکھوں انہوں نے باقی بیوروکریسی سے بھی کہا کہ وہ حقائق سامنے لائیں کمشنر راولپنڈی کی پریس کانفرنس کے بعد پولیس حکام نے انہیں حفاظتی تحویل میں لے لیا جبکہ ایس یس پی آپریشنز نے انکی گرفتاری کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے کسی عہدہ دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کی،کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے۔ نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں کسی کمشنر کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے۔ الیکشن کمیشن نےمعاملے کی جلد از جلد انکوائری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی