سلمان اکرم راجہ وکلاء اور خاندان کے ساتھ آراو آفس کیوں گئے،عون چوہدری

جمعه 16 فروری 2024ء

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری کہتے ہیں میں این اے 128 لاہور سے کامیاب ہوا، سلمان اکرم راجہ کس حیثیت سے آر او کے دفتر گئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 70 وکلا کے ہمراہ آر او آفس پر دھاوا بولا، انہیں اتنے وکلا اور فیملی کے ساتھ آر او آفس جانے کی اجازت کس نے دی اور کیسے ملی؟ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میری کامیابی کا نوٹیفکیشن 9 فروری کومل گیا تھا، میری کامیابی کا نوٹیفکیشن مخالف امیدوار سلمان اکرم راجہ نے چیلنج کیا، لاہور ہائیکورٹ نے معاملہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیا، وکلاء برادری ہمارے لیے بہت قابلِ عزت ہے۔ آئی پی پی کے رہنماءعون چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون کے دائرے میں رہنا ہے، سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر تشدد کیا۔ سلمان اکرم راجہ کی فیملی ہمارے لیے قابلِ عزت ہے، کالا کوٹ پہن کر کوئی بدمعاشی کرے گا تو قابلِ قبول نہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا تھا،سلمان اکرم راجہ کی جانب سے عون چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر کے آج جواب طلب کر رکھا تھا




``
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور