کون سی جماعتوں کے ساتھ اتحاد نہیں ہوسکتا،بانی پی ٹی آئی نے بتادیا؟

منگل 13 فروری 2024ء

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلی خیبرپختونخواہ کےلئے نامزد کردیا،کہتے ہیں انتخابی نتائج کو چیلنج کریں گے بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی اتحاد نہیں ہوگا، ان کے علاوہ تمام جماعتوں سے بات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جن کو لے کر آئے ہیں وہ سب سے بڑے منی لانڈرر ہیں، انتخابات سے ملک میں معاشی استحکام آتا ہے۔ ان انتخابات سے ملک میں معاشی عدم استحکام آئے گا، رؤف حسن سے پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنی بڑی دھاندلی ملک کی تاریخ میں نہیں ہوئی، نواز شریف اور مریم نواز انتخابات ہار چکے ہیں، یہ جن کو مسلط کر رہے ہیں، انہیں عوام نہیں مان رہی، انتخابی نتائج کو ہر فورم پر چیلنج کریں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے بنی گالہ شفٹ نہیں کر رہے، بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ لا رہے ہیں، بشریٰ بی بی کی بھی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر سماعت ہونی ہے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پریس کانفرنس ملتوی کرنے پر ہم جان گئے تھے الیکشن جیت گئے ہیں، عالیہ حمزہ نے جیل میں بیٹھ کر ایک لاکھ سے زائد ووٹ لیے، رزلٹ رکنا شروع ہوئے تو یقین ہوگیا کہ پی ٹی آئی جیت گئی ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کیا وفاق یا صوبے میں حکومت بنائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم سب سے پہلے انتخابی نتائج کو چیلنج کر رہے ہیں، ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے، اب پتہ چل گیا کہ ہم آر اوز کے الیکشن کے خلاف کیوں تھے، وزیرِ اعظم کے لیے ابھی کسی نام پر اتفاق نہیں ہوا اس پر غور کروں گا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ برگر کی قیمت سات سو ڈالر آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے