اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چینی،ایرانی پٹرولیم مصنوعات سمیت دیگر اشیاء بر آمد کر لیں

منگل 13 فروری 2024ء

اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاوٴن کا سلسلہ جاری، 28 جنوری تا 12 فروری کے دوران ملک بھر میں جاری انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی برآمد ، ملک بھر سے کل 256.189 میٹرک ٹن کھاد، 90.649 میٹرک ٹن چینی، 1605 سگرٹ سٹاکس، 487 کپڑے کے تھان اور 0.403 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ،، ملک کی معاشی حالت کی بہتری اور غیر قانونی طریقوں سے کی جانے والی تجارت کو روکنے کے لئے حکومتی سطح پر مربوط حکمت عملی بنائی گئی ، اس حوالے سے ستمبر 2023 سے حکومتی احکامات کے تحت ملک بھر میں اسمگلرز کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا ، 28 جنوری تا 12 فروری کے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں جاری انسدادِ سمگلنگ آپریشنز میں برآمد کئے جانے والی سمگل شدہ اشیاء میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی شامل ہیں ، اس حوالے سے ملک بھر سے کل 256.189 میٹرک ٹن کھاد، 90.649 میٹرک ٹن چینی، 1605 سگرٹ سٹاکس، 487 کپڑے کے تھان اور 0.403 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا، ملتان سے 219.902 میٹرک ٹن کھاد، 72.393 میٹرک ٹن چینی، 40 سگریٹ سٹاکس اور 24 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے، کراچی سے 36.287 میٹرک ٹن کھاد، 4.173 میٹرک ٹن چینی، 1493 سگریٹ سٹاکس اور 286 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے، متعلقہ حکومتی اداروں نے پشاور سے 0.861 میٹرک ٹن چینی جبکہ کوئٹہ سے 13.222 میٹرک ٹن چینی، 72 سگریٹ سٹاکس اور 487 کپڑے کے تھان برآمد کئے گئے، یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاوٴن میں 9423.967 میڑک ٹن چینی، 246.93 میٹرک ٹن آٹا، 2971.63 میٹرک ٹن کھاد ، سگریٹ کے 217123 سگریٹ سٹاکس، 23778 کپڑے کے تھان اور 2.945 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا، نگران حکومت، عسکری قیادت اور متعلقہ حکومتی ادارے ملک بھر سے اسمگلنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہیں،،




``
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ