انتخابی عذرداریاں جمع کرانے کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے 4 کاونٹرز قائم کر دیئے

پیر 12 فروری 2024ء

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر شکایات سیل قائم کر دیا گیا، چاروں صوبوں کے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے الیکشن کمیشن کے مطابق شکایات سیل انتخابی نتائج سے متعلق قائم کیے گئے ہیں، درخواست گزار اپنے اپنے حلقے سے متعلق معلومات لے سکیں گے، الیکشن کمیشن میں انتخابی عذرداریاں دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے، الیکشن کمیشن 67 درخواستوں پر سماعت کررہا ہے جبکہ درخواستوں پر سماعت کے لیے 2 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ممبر پنجاب اور ممبر خیبرپختونخوا پر مشتمل بینچ 29 درخواستوں پر جبکہ ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان پر مشتمل بینچ 38 درخواستوں پر سماعت کرے گا۔




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
گدھا بازیاب،چور گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف