ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، انتہائی اہم دہشتگرد ہلاک

اتوار 11 فروری 2024ء

سیکورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد صورت گل عرف سیف اللہ مارا گیا، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ہائی پروفائل دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران، شدید فائرنگ کے تبادلے میں داعش کا انتہائی مطلوب دہشت گرد صورت گل عرف سیف اللہ مارا گیا، ہلاک دہشت گرد کمانڈر سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، علاقے میں ممکنہ طور پر پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا،،




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی گدھا بازیاب،چور گرفتار
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ