آزاد امیدواروں کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا

هفته 10 فروری 2024ء

عام انتخابات میں آزاد امیدواران کی کامیابی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا، آزاد امیدواران کے سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے سے متعلق آئینی درخواست دائر کردی گئی درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نےآزاد امیدواران کے سیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آذاد ممبران کو سیاسی جماعتوں میں شامل ہوئے بغیر حکومت کی تشکیل سے روکا جائے،آئین کے مطابق تمام آزاد امیدواران کو تین دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا پابند قرار دیا جائے،الیکشن کمیشن کو پابند کیا جائے کہ نوٹیفیکیشن میں آزاد امیدواروں کوسیاسی جماعتوں میں شامل ہونے کا پابند بنایا جائے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں میں شامل نہ ہونے والوں کا نوٹیفیکیشن روکنے اور سیٹ کو خالی ڈکلیئر کرنے کا مجاز قرار دیا جائے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے آزاد امیدواران خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے بھی اہل نہیں،آزاد اراکین اسمبلی کی ووٹنگ عمل میں اہمیت کی وجہ سے ہارس ٹریڈنگ اور کرپٹ پریکٹسز میں اضافہ ہوتا ہے، درخواست میں وفاق ،الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو فریق بنایا گیا ہے۔




``
سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ
چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا