میران شاہ میں آرمی کیمپ پر فائرنگ،پولیس کی جوابی کارروائی سے محسن داوڑ زخمی

هفته 10 فروری 2024ء

میران شاہ میں فائرنگ،نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں محسن داوڑ کے ساتھیوں نے احتجاج کے دوران آرمی کیمپ میران شاہ کے گیٹ پہ بِلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی، محسن داوڑ کے ساتھیوں کی جانب بلاشتعال اندھا دھند فائرنگ کے جواب میں پولیس نے شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لئے جوابی کاروائی کی ذرائع کا کہنا ہے کہ پُر تشدد احتجاج اور آرمی کیمپ پر فائرنگ کا مقصد حالات کو جان بوجھ کر امن و عامہ کی صورت حال خراب کر کے سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے،محسن داوڑ کو علاج کیلئے پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔




``
دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ گدھا بازیاب،چور گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان