عام انتخابات،پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے خبریں مسترد کردیں

بدھ 07 فروری 2024ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند کرنے کے حوالے سے خبروں کو مسترد کردیا پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی۔ انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا، واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبے کی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔ یاد رہےپاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے۔ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے۔ ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام گدھا بازیاب،چور گرفتار