چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات

منگل 06 فروری 2024ء

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی دوسرے عالمی دفاعی شو کے موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات، باہمی دفاعی تعاون سمیت اسٹریٹجک و سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال، جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ورلڈ ڈیفنس شو میں *الفتح II میزائل* کے سٹال کا افتتاح کیا،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا جو دوسرے عالمی دفاعی شو کے سلسلے میں سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں، انہوں نے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو بڑھانے سمیت اسٹریٹجک و سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی مختلف دفاعی اداروں کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور ورلڈ ڈیفنس شو میں *الفتح II میزائل* کے سٹال کا افتتاح کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور چیف آف رائل سعودی لینڈ فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطر سے بھی ملاقاتیں کیں،،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد