بلاول بھٹو کی انتخابی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج

منگل 06 فروری 2024ء

بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی سپریم کورٹ میں شاہ محمد زمان نامی شہری نے بلاول بھٹو زرداری کیخلاف اپیل دائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے، بلاول بھٹو زرداری انتخابات میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں،ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا،سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکنے کی استدعا ہے۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟