عام انتخابات،الیکشن کمیشن میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا

پیر 05 فروری 2024ء

عام انتخابات کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم، 32 ریجنل مانیٹرنگ کنٹرول رومز الیکشن کی نگرانی اور 144 ضلعی مانیٹرنگ ٹیمیں شکایات کے ازالے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اب تک 625 افراد کو طلبی کے نوٹسز ، 252 امیدواروں کو شوکاز نوٹسز اور 156 لوگوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ ای ایم ایس آف لائن اور ان لائن دونوں صورتوں میں کام کرے گا، پریذائیڈنگ افسر نے ای ایم ایس پر صرف فارم کی تصویر لیکر بھیجنی ہے۔ الیکشن کمیشن حکام نے اسلام آباد میں تفصیلی بریفنگ دی الیکشن کمیشن کا میڈیا نمائندگان کو انتخابات کےلئے قائم نیٹورک آپریشن سینٹر کا دورہ تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ ایڈیشنل ڈی جی مرکزی کنٹرول روم ہارون شنواری نے بریفنگ میں بتایا کہ سٹیٹ آف ارٹ سسٹم میں مانیٹرنگ کیلئے خصوصی اقدامات کیے،شکایات درج کرانے کیلئے پہلی مرتبہ واٹس ایپ استعمال کر رہے ہیں،مرکزی کے علاوہ صوبائی سطح پر چار کنٹرول رومز اور 32 ریجنل مانیٹرنگ کنٹرول رومز الیکشن کی چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہے ہیں۔ ای ایم ایس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ 26 دسمبر سے ابتک 625 افراد کو نوٹسز ،252 امیدواروں کو شوکاز نوٹس اور 156 لوگوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر امیدوار کو نااہل بھی کیا جاسکتا ہے،ابتک 221 شکایات کو موصول ہوئیں، 198 شکایات کو حل کرلیا گیا ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر آصف حسین کا کہنا تھا کہ پریذائیڈنگ افسر نے ای ایم ایس پر صرف فارم کی تصویر لیکر بھیجنی ہے، ذائد المعیاد شناختی کارڈز والے شہری ووٹ ڈال سکتے ہیں ڈی جی آئی ٹی خضر حیات نے بتایا کہ ای ایم ایس کی ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا گیا پریذائیڈنگ افسر ای ایم ایس کے ذریعے ریٹرننگ افسر کو نتائج بھجوائے گا،نتائج ترسیل میں کوئی ایشو ہوا تو پریذائیڈنگ افسر ذاتی حیثیت میں ریٹرننگ افسر کو نتائج پہنچائے گا، پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ر سعد نے بتایا کہ ای ایم ایس سے متعلق انٹرنیشنل سٹینڈرڈز بنائے گئے، انتہائی سیکیور نیٹ ورک موجود ہے، مختلف مراحل پر پانچ ٹرائلز کیے گئے۔ این اے 197 کے خط پر ریٹرننگ افسر سے تفصیلی بات ہوئی، خدشات کو حل کردیا ہے،نتائج کب تک آئیں گے اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا