اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو کم کرنے کےلئے پہلا قدم سیاستدانوں کو اٹھانا ہوگا،بلاول بھٹو

پیر 05 فروری 2024ء

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑ کرنا چاہتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے ساتھ اتحاد کرنا مشکل ہوگیا امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران بلاول بھٹو نے کہا کہ نگراں حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کے حق میں جانبدار ہے، پیپلز پارٹی کا مسلم لیگ ن سے اتحاد مشکل ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ چلنا اب بہت مشکل ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں رہی، یہ ووٹ کو عزت دو والی نہیں بلکہ آئی جے آئی والی مسلم لیگ ہے، یہ امیر المومنین بننے کے خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے۔ نگراں وزیراعظم کی تقرری شہباز شریف نے راجہ ریاض کے ساتھ مل کر کی اور راجہ ریاض اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ امید ہے نواز شریف کے دباؤ کے باوجود نگراں حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرے گی اورپیپلز پارٹی کامیاب ہو کر حکومت بنائے گی۔ بلاول بھٹو نے الزام لگایا کہ ایف آئی اے سندھ میں ہمارے حامیوں کو گرفتار کر رہی ہے، سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار کم کرنے کا پہلا قدم سیاست دانوں کو اٹھانا ہوگا، سیاسی رہنما اختلافات کو سیاست تک محدود رکھیں،سیاست دانوں کو سیاست کے دائرے میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے نہیں تو دوسرے سے بھی توقع نہ رکھیں کہ وہ اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعہ بالکل سیاست کے دائرے میں تو نہیں تھا، سیاست دانوں کو قواعد طے کرنا ہوں گے سیاست کو سیاست ہی رکھیں۔الیکشن کی شفافیت پر پہلے سے سوالات ہیں، چاہتے ہیں انتخابی عمل پر اس سے زیادہ تنقید نہ ہو، جتنا ممکن ہو صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں۔سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دیں تاکہ الیکشن کی ساکھ بحال ہو، ملک میں سیاسی افہام و تفہیم چاہتے ہیں تاکہ پاکستان آگے چلے




``
ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی