ڈیرہ اسمعیل خان،دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ،دس اہلکار شہید،چھ زخمی

پیر 05 فروری 2024ء

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 10 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے رات 3 بجے دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے درابن میں تھانے پر حملہ کیا، پولیس حکام کے مطابق تھانے پر چاروں اطراف سے حملہ کیا گیا، اس دوران دستی بم پھینکے گئے اور شدید فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس نے بھی بھرپور جوابی فائرنگ کی تاہم دہشتگرد رات کے اندھیرے میں فرار ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے، کوئیک رسپانس فورس کی بھی اضافی نفری موجود ہے۔ حملے میں ایک افسر سمیت دس پولیس اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے




``
اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا