بھارتی کو میزائل سمیت جدید آلات سے لیس ڈرونز کی فراہمی ،امریکی کانگریس نے معاہدے کی منظوری دے دی

هفته 03 فروری 2024ء

یو ایس سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھارت کو میزائل اور دیگر آلات سے لیس 31 ڈرون فروخت کرنے کی منظوری دے دی، ڈرون کی خریداری کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گزشتہ سال دورہ امریکہ میں معاملات طے پائے تھے بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایم کیو 9 بی پریڈیٹر ڈرون کی امریکہ بھارت ڈیل چار ارب ڈالر میں طے ہوئی تھی ،تاہم دسمبر 2023میں امریکہ میں سکھ رہنماء کو قتل کرنے کا منصوبہ۔منظر عام پر آنے کے بعد امریکی سینیٹ کمیٹی نے ڈیل موخر کردی تھی خبررساں ادارے کے مطابق اب بھارت کو ایم کیو 9 بی ڈرونز کی فراہمی کےلئے امریکی کانگریس نے منظوری دے دی ایم کیو 9 بی سکائی گارڈین ڈرونز 170 اے جی ایم 114 آر ہل فائر میزائل سے لیس ہیں،مذکورہ ڈرونز چھوٹے 310 لیزر بم ،گلائیڈ بم اور سرویلنس سسٹم سے لیس ہیں، قبل ازیں بھارت نے 2021 میں دوسکائی گارڈین ڈرون امریکہ سے کرایے پر لئے تھے وہ سکائی گارڈین ڈرون میزائل اور بم سے لیس نہیں تھے،سکائی گارڈین ڈرون صرف نگرانی اور جاسوسی مقاصد کےلئے زیر استعمال تھے واضح رہے کہ بھارت نے بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد امریکہ سے کرایے پر لئے گئے ڈرونز سے ہی نگرانی کا عمل شروع کیا،بھارت سکائی گارڈین ڈرونز کا استعمال لداخ میں چین فوجیوں کی نقل و حرکت کو مانیٹر کرنے کےلئے بھی کرتا ہے




``
اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے