الیکشن پر امن اور شفاف ہونگے،وزیر اطلاعات

هفته 03 فروری 2024ء

نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں انتخابات سے متعلق انتظامات مکمل،یقین دلاتے ہیں کہ الیکشن پُرامن ہوں گے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں سیکیورٹی کو 3 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے حصے میں پولیس، دوسرے میں رینجرز اور ایف سی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سیکیورٹی کی تیسری ٹیئر پاک فوج کی ہوگی مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں 12 کروڑ سے زائد شہری حق رائے دہی استعمال کریں گے، نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے پر نگراں حکومت کوئی بات نہیں کر سکتی، پاکستان میں میڈیا آزاد ہے اور ہر پاکستانی شہری کو اظہارِ رائے اور تنقید کا حق حاصل ہے۔مختلف ممالک سے 92 عالمی مبصرین انتخابات کور کریں گے، مرتضی سولنگی نے مزید کہا کہ دہشت گردی ملک کے لیے نئی نہیں، اس سے ہم دہائیوں سے گزر رہے ہیں، 2008ء اور 2013ء میں الیکشن کے وقت دہشت گردی تھی۔طالبان کی جانب سے کابل حکومت سنبھالنے کے بعد دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ القاعدہ اور ٹی ٹی پی افغانستان کو محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے، ہماری سیکیورٹی فورسز انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات برگر کی قیمت سات سو ڈالر ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار