سینیٹر اعظم نذیر تارڑ دوبارہ وزیر قانون مقرر،نوٹیفیکشن جاری

بدھ 30 نومبر 2022ء

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ایک بار پھر وزیر قانون کی ذمہ داری سونپ دی،نوٹیفکشن جاری کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق سے وزارت قانون کی اضافی ذمہ داری فوری طور پر واپس لے لی گئی ہے اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون مقرر کر دیا گیا اعظم نذیر تارڑ گزشتہ ماہ اچانک وزیر قانون کے عہدے سے مستعفیہوئے تھے جس کے بعد وزارت قانون کی اضافی ذمہ داری سردار ایاز صادق کو سونپی گئی تھی تاہم گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزیر قانون کی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے بعد اس حوالے سے نوٹیفکشن بھی جاری کر دیا گیا




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا برگر کی قیمت سات سو ڈالر