آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،کور کمانڈرز کانفرنس اعلامیہ

بدھ 31 جنوری 2024ء

عسکری قیادت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والوں سے ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا ئے گا۔ آئی ایس پی آ ر کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو راولپنڈی میں 262ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی ۔ فورم نے ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے و الے شہدا ء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جن میں مسلح افواج کے افسران اور جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور شہری شامل ہیں ۔کورکمانڈر ز کانفرنس نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے دشمن قوتوں کے اشارے پر کام کرنے والے دہشت گردوں، انکے سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں سے ریاست کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔ آرمی چیف کا کہناتھا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت مقدس اور ناقابل تسخیر ہے۔ پاکستان تمام ریاستوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے تاہم ملکی خودمختاری، قومی غیرت اور پاکستانی عوام کی امنگوں پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فورم کو ماورائے علاقائی اور ماورائے عدالت قتل، ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو جاری رکھنے اور پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی گھناو¿نی بھارتی مہم پر بریفنگ دی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور اس کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ عالمی برادری پہلے ہی بھارت کے مجرمانہ رویے اور دنیا بھر میں قتل و غارت گری کے لیے ریاستی آلات کے استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔ فورم نے فلسطین اور غزہ کے عوام کی پورحمایت کا اعادہ کیا اورفلسطین تنازعہ کے انتہائی منفی نتائج کے بارے میں باور کراتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تنازعہ کے پھیلنے کے وسیع تر امکانات ہیں ۔ غزہ میں مستقل جنگ بندی اور مسئلہ فلسطین کے پائیدار حل کی فوری ضرورت کو متفقہ طور پر تسلیم کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ کورکمانڈرز کانفرنس نے بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اس ضمن میں پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں انصاف کی فراہمی تک کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ فورم میں عام انتخابات 2024 کے پرامن انعقاد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی پر بھی بات چیت کی گئی اور واضح کیا گیا کہ کسی کو بھی سیاسی سرگرمی کے نام پر تشدد میں ملوث ہونے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے بہترین جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، منی لانڈرنگ، بجلی چوری اور غیر قانونی مقیم باشندوں سمیت غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ مافیاز کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی ۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات اور ان کے معیشت اور عوام کی فلاح و بہبود پر مثبت اثرات کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فارمیشن کمانڈ رز سے کہا کہ وہ فوجیوں کی تربیت، انتظامیہ اور مورال پر اپنی توجہ جاری رکھیں،




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔