سیکیورٹی فورسز کا ہوشاب میں آپریشن ،دس ہدشتگرد مارے گئے

منگل 29 نومبر 2022ء

سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 10دہشت گرد مارے گئے، ایک گرفتار، 2 دہشت گرد فرار،، آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، ہوشاب میں ایم 8 شاہراہ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے سمیت سیکورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا تھا، سیکورٹی فورسز نے 12 سے 14 دہشت گردوں کی نشاندہی کے بعد کارروائی شروع کی، دہشت گردوں اقر سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 1 دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کیلئے علاقے میں آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ترجمان کیمطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے پرعزم ہیں




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟