مچھ میں دہشتگردوں کے حملے پسپا،نو دہشتگرد ہلاک،چار سیکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شہید

منگل 30 جنوری 2024ء

دہشت گردوں کا خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دے کر حملہ پسپا کردیا، 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے، 3 زخمی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں چار اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید، دو بے گناہ شہری بھی شہید،، *آئی ایس پی آر کے مطابق* دہشت گردوں کے ایک بڑے گروہ نے خود کش حملہ آوروں کے ہمراہ 29 اور 30 جنوری کی رات بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکسز پر حملہ کیا، جس کا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے مؤثر جواب دیا، علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے بھی فوری آپریشن کیا، اپریشن کے دوران اب تک 3 خودکش حملہ آوروں سمیت 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چار بہادر ارکان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ دو بے گناہ شہری بھی شہید ہوئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں،،




``
!بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا