بھارت کی پاکستان کے خلاف ایک اور سازش،بلوچ نوجوانوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر پروپیگنڈہ مہم کا حصہ بنانے کی کوشش

هفته 27 جنوری 2024ء

بھارت پاکستان دشمنی میں تمام حدیں عبور کرگیا،بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کا منصوبہ بے نقاب، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے آن لائن نوکریاں دینے کا سلسلہ شروع کردیا،ادائیگیاں بھی ڈالرز میں کی جائیں گی تفصیلات کے مطابق بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر بلوچ نوجوانوں کو نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کردیا ،کمپنی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر بھی نوکری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہوئی ہیں،جس میں انہیں انگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنا ہےجس کامقصد ایسے مواد کی بلوچی زبان میں تشہیر ہے جس سے بلوچ قوم کے ذہن کو پاکستان مخالف بنایا جاسکے اشتہار کے مطابق کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ادائیگی ڈالرز میں کریگی واضح رہے کہ بھارت ایک منظم سازش کے تحت پاکستانی سرزمین کو اپنے مکروہ عزائم کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہےبھارتی پروپیگنڈا ساز ذہن معصوم بلوچ نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف اکسا کر دہشتگردی اور دیگر خطرناک عزائم کو تکمیل تک پہنچاناچاہتا ہے،بھارت کی پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں اور بلوچ نوجوانوں کو استعمال کرنے کی کوشش اب کھل کر سامنے آگئی ہے




``
دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار