اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 25 جنوری 2024ء

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس اور 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفت امتیاز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے درخواست پر سے اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا جس پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو سات روز کا وقت دیتے ہیں،اعتراضات دور کر لیں۔ عدالت نے وکلا کو درخواست ضمانت پر ایک ہفتے میں اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوسری جانب چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل عمیر بلوچ نے اعتراضات دور کرنے کے لیے وقت مانگ لیا، جس پر عدالت نے اعتراضات دور کرنے کیلئے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔




``
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار