،فنڈز ختم،خیبرپختونخواہ میں ادویات کی قلت

اتوار 21 جنوری 2024ء

خیبر پختونخواہ کے ہسپتالوں میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرگئی ذرائع کے مطابق کے پی کے ہسپتالوں میں امیونوگلوبولینز، اینٹی ریبیز ویکسین اور ایمرجنسی ادویات شدید قلت ہے اور فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تاحال ادویات کی خریداری کےلئے کوئی آرڈر جاری نہیں کیا جا سکا ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں ادویات کی قلت دور کرنے کے لیے 9 ارب روپے فوری درکار ہیں، جن سے 2.67 ارب بقایاجات کی مد میں ادا ہونگے اور 6 ارب سے زائد کی خریداری کی جائے گی،ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 2022-23 میں 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کا بجٹ دیا، 99 کروڑ 77 لاکھ روپے کے بجٹ سے ادویات کی قلت ختم نہیں ہو سکتی۔ ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فنڈز کی فراہمی کےلئے درخواست کی ہے،ذرائع کے مطابق جونہی فنڈز فراہم کئے جائیں گے اسکے بعد ادویات کی خریداری کےلئے آرڈر جاری کیا جائے گا




``
فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا