دہشتگرد تنظیموں کے افراد ایران میں بھارت کے ساتھ ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازشیں کرتے تھے ،جان اچکزئی |
|
جمعه 19 جنوری 2024ء | |
وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کہتے ہیں علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیمیں ایران میں بھارت سے ساز باز کر کے پاکستان کے خلاف سازشیں کر تے ہیں کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران نگران صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کو چیلنج کرنے والے عناصر کو بھرپور جواب دیا۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں گمشدہ بلوچوں کی نوٹنکی لگانے والے افراد بھی بری طرح بے نقاب ہو گئے۔بھارت کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں کو عام معافی دلوا کر قومی دھارے میں لا رہے ہیں، مزید علیحدگی پسند جلد قومی دھارے میں آنے والے ہیں، اس سے پہلے بھی دھرنا دینے والی خواتین کو مذاکرات کی پیشکش کی۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے آرمی چیف کی قیادت میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، اس ایکشن سے بھارت کی دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا۔ ہم بار بار کہہ رہے تھے کہ مسنگ پرسنز کا مسئلہ حل ہو رہا ہے، پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان میں دشمن قوتیں اندرونی خلفشار میں ناکامی کے بعد بیرونی مداخلت کی کوشش کر رہے تھے۔ نگراں صوبائی وزیرِ اطلات کا کہنا تھا کہ ہم ہر جگہ دشمن قوتوں کا بھر پورمقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ |