نو مئی واقعات ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی

بدھ 17 جنوری 2024ء

9 مئی پرتشدد واقعات کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں پر سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ بانی چیئرمین جلاؤ گھیراؤ توڑ پھوڑ اور حساس عمارتوں پر حملوں کے 12 مقدمات میں نامزد اور جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ بانی چیئرمین کیخلاف درج 9 مئی واقعات کے 12 مقدمات کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز اصف نے کی۔ سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹرز کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور آئندہ تاریخ پر تمام 12 کیسوں کا ریکارڈ پیش کرنے اور پراسیکیوٹرز کو دلائل دینے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیسز پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل کردیا تھا۔




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان