عدلیہ مخالف مہم،تحقیقات کےلئے مشترکہ ٹیم تشکیل،نوٹیفیکشن جاری

منگل 16 جنوری 2024ء

‏ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف ایکشن،وفاقی حکومت نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی وفاقی حکومت کی طرف سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایف آئی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہو ں گے ،ٹیم جج صاحبان کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد اپ لوڈ کرنے والوں کی نشاندہی کر گی سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کا چالان ہو گا اورمتعلقہ عدالتوں میں مقدمات چلیں گے نوٹیفیکشن کے مطابق جے آئی ٹی پندرہ دن میں وزارت داخلہ کو پیش رفت رپورٹ پیش کرے گی،جے آئی ٹی میں انٹیلیجنس بیورو، آئی ایس آئی، پولیس اور پی ٹی اے کے نمائیندے شامل ہونگے،وفاقی حکومت نے جے آئی ٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا




``
پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا
انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد