اربوں کی لاگت سے شروع ہونے والا مودی سرکار کا ڈرون پروجیکٹ ناکام

منگل 16 جنوری 2024ء

مودی سرکار کا ڈرون پراجیکٹ ناکام، بغیر پائلٹ جہاز UAV کا منصوبہ اربوں روپے کی لاگت کے باوجود بند کرنا پڑا بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق 2011 میں شروع ہونے والا TAPAS پروجیکٹ 1650 کروڑ روپے میں 2016 میں مکمل ہونا تھا، بھارتی حکومت کے دعوے کے مطابق تاپس جہاز 24 گھنٹے تک 30 ہزار فٹ تک کی اونچائی پر چلنے کے قابل ہوگا، تاہم 1786 کروڑ روپے کے بعد بھی تاپس پروجیکٹ بار بار تاخیر کے باعث 14 جنوری 2023 کو بند کر دیا گیا، دوسری جانب ہندوستان ٹائمز کے مطابق تاپس جہاز انجن کے مسائل کے باعث دس سال سے زائد عرصے تک تاخیر کا شکار رہا،ماضی میں بھی مودی سرکار ایسے کئی منصوبوں پر اربوں روپے ڈبو چکی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی عوام کا اربوں روپے ڈوبونے والا ارجن ٹینک 50 سال بعد بھی مکمل نہ ہو سکا جسے 2021 میں بند کرنا پڑا،بھارت کا تیجا جہاز بھی 3 دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد مکمل نہ ہو سکا جسے شرمندگی کے باعث بند کرنا پڑا، بھارتی حکومت کی میزائل، ٹینک اور جہاز کے 178 پراجیکٹس میں 119 ناکام ہوا واضح رہے کہ تاپس پراجیکٹ کی ناکامی پر دیگر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے مودی سرکار اور بھارتی فوج پر شدید تنقید کی گئی




``
موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔
ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم گدھا بازیاب،چور گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان