بیرسٹر گوہر چھاپے کا معاملہ،5 پولیس اہلکار معطل

اتوار 14 جنوری 2024ء

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ مارنے کا معاملہ، ایس ایچ او سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 افسران معطل ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق 13 جنوری کو پولیس ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری کی تلاش میں سیکٹر ایف سیون ٹو پہنچی تھی تاہم وہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آ گئی تھی۔ ترجمان کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں اپنے گھر پولیس کے جانے کی شکایت کی، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا اور معاملے کی تحقیق کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق معزز عدالت نے آئی سی سی پی او کو ذاتی طور پر چئیرمن پی ٹی آئی کی شکایت کو سننے کا کہا، آئی جی اکبر ناصر خاں نے بیرسٹر گوہر کو تحقیق کی یقین دہانی کروائی ، ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں طلب کی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ 5 افسران بشمول ایس ایچ او مارگلہ کو تاحکمِ ثانی معطل کر دیا گیا ہے، انکوائری ہو رہی ہے، قانون کی خلاف ورزی پر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔




``
گدھا بازیاب،چور گرفتار وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ ایران میں بنا بلیوں کا میوزیم دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔