الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کی فہرست جاری کردی

جمعه 12 جنوری 2024ء

الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کی مکمل فہرست جاری کردی،بلے کا نشان فہرست میں موجود نہیں تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں سمیت آزاد امیدواروں کے لئے انتخابی نشان کی فہرست ریٹرننگ آفیسروں کو بھجوادی سیاسی جماعتوں کے لئے 145 انتخابی نشان مخصوص کئے ہیں ،بلے کا نشان انتخابی فہرست میں موجود نہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے بھجوائی گئی فہرست میں آزاد امیدواروں کے لئے 177 انتخابی نشان بھی فہرست میں مخصوص کر دئیے الیکشن کمیشن کی جانب سے مجموعی طور پر 329 انتخابی نشانات کی فہرست ریٹرننگ آفیسروں کو بھیج دی گئی ہے واضح رہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کو کل انتخابی نشان الاٹ کریں گے




``
لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا
گدھا بازیاب،چور گرفتار پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار پیرو میں جوتوں کی چوری کی عجیب واردات کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ