پاکستان مسلم لیگ ق کا ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار

جمعه 12 جنوری 2024ء

پاکستان مسلم لیگ ق نے ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکار کردیا،انتخابات میں مقابلہ کرنے کا اعلان ترجمان کے مطابق مسلم لیگ ق کا اجلاس صدر چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قابل قبول نہیں،ہمارے کچھ امیدواروں کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں مسلم لیگ ق کےاجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی امیدواروں کو دوہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے اور ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جائے گی سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نواز لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات سے چوہدری سالک اور چوہدری شافع کے مقابلے میں بھی نواز لیگ اپنے امیدوار کھڑے کرے ہم دیگر پارٹی امیدواروں کی طرح انتخابات میں مقابلہ کریں گے چوہدری سالک حسین نے واضح کیا کہ اپنے پارٹی امیدواروں اور دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بغیر مقابلے کےلئے تیار ہیں




``
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار سانپ تھراپی،نیا طریقہ علاج؟ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
برگر کی قیمت سات سو ڈالر لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور گدھا بازیاب،چور گرفتار بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟