پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی اپیل،رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض لگادیا

جمعرات 11 جنوری 2024ء

پی ٹی آئی کےبلے کے انتخابی نشان کا معاملہ،سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کی اپیل پر اعتراضات عائد کر دیئے رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عائد اعتراضات میں کہا ہے کہ درخواست کے مختلف صفحات پڑھنے کے قابل نہیں، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے الیکشن کمیشن کی اپیل اعتراضات لگا کر واپس کردی،الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ آئین اور قانون کے خلاف ہے،پشاور ہائیکورٹ نے حقائق کو نظر انداز کیا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائےپشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کی جائے۔




``
وینس کی گرینڈ کینال کا پانی سبز ہو گیا پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار اٹلی،ٹریفک کو بحال رکھنے کےلئے انوکھا قانون متعارف دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔
بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں