پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

جمعرات 11 جنوری 2024ء

الیکشن کمیشن اور پاکستان تحریک انصاف امنے سامنے ،پی ٹی آئی نے بلے کے نشان کا سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کر دیا پاکستان تحریک انصاف کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے عدالتی حکم کے باوجود تاحال بلے کے نشان کا سرٹیفیکیٹ الیکشن کمیشن نے جاری نہیں کیا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے درخواست تیار کرلی گئی ہے جو جلد دائر کی جائے گی ادھر الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے لیگل ٹیم کو پٹیشن تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے واضح رہے گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے اپنے حکمنامے میں الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان بلا فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا




``
برگر کی قیمت سات سو ڈالر موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام لاس الگوڈونس،دانتوں کے ڈاکٹرز کے حوالے سے مشہور