انتخابات میں تاخیر کے زمہ داران کے خلاف کارروائی کا معاملہ،سپریم کورٹ نے درخواست غیر موثر قرار دے دی

جمعرات 11 جنوری 2024ء

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی سے متعلق ظفر علی شاہ کی درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی سے متعلق ظفر علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف جسٹس نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا اب تو انتخابات کی تاریخ آچکی ہے ہم کیسے آپکی درخواست سنیں، انتخابات سے متعلق تمام مقدمات ترجیجی بنیادوں پر سن رہے ہیں،کیا آپ انتخابات نہیں چاہتے؟ ظفر علی شاہ نے جواب دیا میں انتخابات چاہتا ہوں مگر جو لوگ تاریخ کے ذمہ دار ہیں انکے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، پنجاب اور کے پی میں انتخابات نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، جسٹس محمد علی مظہرنے کہا ہمارے سامنے کسی کیخلاف کاروائی کی درخواست ہی نہیں تو کیسے حکم دے دیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کی درخواست وقت پر مقرر نہ ہونے کا ذمہ دار ادارہ ہوسکتا ہے میں نہیں،عدالت نے کہا 8 فروری کو انتخابات کی تاریخ کے بعد موجودہ درخواست غیر موثر ہوچکی ہے،عدالت نے ظفر علی شاہ کی درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی۔




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ انٹرنیٹ سروس معطل،لیکن پاکستانی میڈیا انفلوینسر کی ٹویٹس،دہلی پولیس پریشان ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے دولہے کی شادی سے بھاگنے کی کوشش ناکام