جنرل قمر جاوید باجوہ سبکدوش،جنرل عاصم منیر نے بطور آرمی چیف بری فوج کی کمان سنبھال لی

منگل 29 نومبر 2022ء

جنرل عاصم منیر پاک فوج کے نئے سپہ سالار بن گئے۔جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے 17 ویں سربراہ کی کمان سنبھال لی آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں منعقدہ پروقار تقریب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی۔ پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب آرمی ہاکی اسٹیڈیم میں ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور اس کے بعد قومی ترانہ پڑھنے سے کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل عاصم منیر کو کمانڈ کی چھڑی سونپی جس کے بعد وہ پاک فوج کے سربراہ بن گئے۔ قبل ازیں جنرل قمر جاوید باجوہ نے اعزازی گارڈ کا معائنہ کیا اور تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں پاک فوج کے بینڈ نے ملی نغموں اور علاقائی نغموں پر خوبصورت دھنیں پیش کیں۔ آرمی کالجز کے ڈرمز نے بھی فن کا مظاہرہ پیش کیا۔ تقریب کے آغاز میں سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ جی ایچ کیو میں منعقدہ کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب میں سابق عسکری قیادت سمیت وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت، اعلی سول حکام اور میڈیا کی اہم شخصیات نے شرکت کی، بعد ازیں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو باوقار انداز میں جنرل ہیڈ کوارٹرز سے رخصت کیا گیا،جنرل قمر جاوید باجوہ کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آٖ سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دیگر افسران نے رخصت کیا




``
خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد
گدھا بازیاب،چور گرفتار بحیرہ احمر میں شارک سیاح کو نگل گئی دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ کینسر پر تحقیق کےلئے فنڈز اکھٹا کرنے کا انوکھا طریقہ