پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اجلاس ،مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال

منگل 09 جنوری 2024ء

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اجلاس، باہمی دلچسپی کے امور اور درپیش ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال، فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لئے ریاستی سطح پر دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کے حوالے سے تیسرا اہم اجلاس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوا، جس کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی، برادرانہ اور قریبی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا جبکہ شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور اور درپیش ابھرتے ہوئے سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا، دونوں جانب سے فوجی ٹیکنالوجی میں تیز رفتار ترقی اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لئے ریاستی سطح پر دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جبکہ دفاعی پیداوار کے شعبے میں خود کفالت کے حصول کے لئے مختلف شعبوں میں دفاعی تعاون بڑھانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا گیا، فورم نے دفاعی تعاون کی رفتار کو مزید بڑھانے کے لئے نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا،،




``
گھر برائے فروخت،قیمت ستاون ارب روپےسے زائد پستہ قد روسی ٹک ٹاکر گرفتار فیلکن نیٹ،جسامت میں چھوٹا لیکن خطراناک پرندہ اور بلی بچ گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیا کا سب سے چھوٹا،کیسا اور کہاں واقع ہے جانیئے۔۔۔۔۔۔ ڈولفن بھی نشہ کرنے لگی؟ برگر کی قیمت سات سو ڈالر دنیا کی مہنگی ترین جیکو کافی کی عجب کہانی