سپریم کورٹ کے حکم پر لاپتہ افراد کمیشن نے رپورٹ اٹارنی جنرل کو جمع کرادی

منگل 09 جنوری 2024ء

سپریم کورٹ، لاپتہ افراد کیس معاملہ،کمیشن نے عدالتی حکم پر تمام تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرا دیں،لاپتہ افراد کے کیسز اور کمیشن کے حوالے سے تفصیلات رپورٹ میں شامل لاپتہ افراد کمیشن کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کے سب سے زیادہ 3485 کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے،جبکہ بلوچستان سے 2752 شہریوں کی جبری گمشدگی کے کیسز موصول ہوئے، کمیشن کی رپورٹ کے مطابق کے پی سے شہریوں کے لاپتہ ہونے کی وجہ شرپسندی، حالت جنگ، ڈرون حملوں میں ہلاکتیں ہیں، جنگی صورتحال کے باعث اہلخانہ کو بتائے بغیر دیگر ممالک منتقل ہونا بھی جبری گمشدگی کیسز کی وجہ ہے، کمیشن کے مطابق لاپتہ افراد کو پیش کرنے کیلئے 744 پروڈکشن آرڈر جاری کیے صرف 52 پر عمل ہوا، جبکہ کمیشن کے جاری کردہ 692 پروڈکشن آرڈرز پر متعلقہ حکام نے عمل نہیں کیا،پروڈکشن آرڈرز پر نظرثانی کیلئے پولیس اور حساس اداروں نے 182درخواستیں دیں، کمیشن کے مطابق عملدرآمد نہ ہونے والے پروڈکشن آرڈرز میں سے 503 خیبرپختونخوا کے ہیں، رپورٹ کے مطابق مارچ 2011 سے دسمبر 2023 تک 4413 لاپتہ افراد گھروں کو واپس پہنچے،لاپتہ ہونے والے 994افراد مختلف حراستی مراکز میں قید ہیں، لاپتہ 644 افراد ملک کی مختلف جیلوں میں قید ہیں، رپورٹ کے مطابق مارچ 2011 سے دسمبر 2023 تک 261 لاپتہ افراد کی لاشیں ملیں، کمیشن نے 1477 کیسز کو جبری گمشدگی قرار نہ دیتے ہوئے خارج کر دیا،خارج کیے گئے کیسز میں اغواء برائے تاوان، ذاتی عناد یا ازخود روپوش ہونے کے تھے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمیشن میں پنجاب کے 260، سندھ کے 163،کے پی کے 1336کیسز زیرالتواء ہیں،لاپتہ افراد کمیشن میں بلوچستان کے 468، اسلام آباد کے 55 کیسز زیرالتواء ہیں، لاپتہ افراد کمیشن میں آزاد کشمیر کے 15 کیسز زیرالتواء ہیں، رپورٹ کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن میں مجموعی طور پر 35افسران و ملازمین تعینات ہیں،لاپتہ افراد کمیشن کے افسران و ملازمین کی ماہانہ تنخواہیں 15 لاکھ سے زائد ہیں،کمیشن سربراہ جسٹس(ر) جاوید اقبال 6 لاکھ74ہزار، ممبر ضیاء پرویز8 لاکھ29ہزار ماہانہ تنخواہ لیتے ہیں، جبکہ کمیشن ارکان جسٹس(ر) امان اللہ خان11لاکھ39ہزار، شریف ورک2لاکھ63 ہزار ماہانہ وصول کرتے، واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے تفصیلات موصول ہونے کے20 دن میں جواب طلب کر رکھا ہے




``
دوسری جنگ عظیم کا پراسرار بنکر دریافت۔۔ سمندری طوفانوں کے نام ،شرائط اور طریقہ کار خاتون نے مردوں سے دور رہنے کےلئے انگوٹھی کیوں پہنی؟؟ موبائل مل گیا،لیکن ڈیم خالی ہوگیا
بھارت میں دلہن شادی کی رسومات چھوڑ کر چلی گئی؟ !بھوکا ریچھ ساٹھ کیک ہڑپ کر گیا آسٹریلیا میں ایک میٹر تک بڑے مشروم کھل اٹھے چھیالیس سالہ خاتون ٹیٹوز کا عالمی ریکارڈ بنانے کی خواہاں